*خصوصی دعایہ مجلس کا اہتمام کیا گیا*
لازوال ڈیسک
سرینگر: اپنی پارٹی نے آج 13 جولائی 1931 کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت آدا کیا، جنہوں نے مطلق العنانیت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے آج ہی دن اپنی زندگیاں قربان کی تھیں۔ پارٹی نے آج ان شہدا کو اُن کی 92 ویں برسی پر یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی دعایہ مجلس کا اہتمام کیا۔
موصولہ بیان کے مطابق پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں آج پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری کی سربراہی میں دعایہ مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 13 جولائی کے شہدا کو یاد کیا گیا اور اُن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اسی دن 92 سال قبل ہمارے کئی اسلاف نے مطلق العنانیت کے خلاف اپنی مزاحمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پرامن جدوجہد اور کوششیں جاری رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ ہم 1931 کے شہدا کی قربانیوں کے امین ہیں اور ہم اس خطے میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میں اپنی کوششوں سے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔‘‘
دعائیہ مجلس میں پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اُن میں پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر،
نائب صدر ظفر اقبال منہاس، ریاستی سکریٹری منتظر محی الدین، اوڑی کے سینئر لیڈر سید نجیب نقوی، سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز، ضلع صدر راجوری منظور بخاری، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، سرینگر کے حبہ کدل حلقہ انتخاب کے انچارج جیلانی کمار، حلقہ خانیار کے انچارج محسن ظفر اور دیگر لیڈران شامل تھے۔