جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے کیا تھا فیسٹول کا اہتمام
جمیل انصاری
سرینگر؍؍جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے منعقدہ 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 ٹیگورہال سرینگر میں اختتام پزیر ہوا۔اس تھیٹر فیسٹول میں وادی کے 6 تھیٹر گروپوں سے وابستہ فنکاروں نے مختلف عنوانات پر لکھے گئے6 تھیٹر ڈرامے کھیلے۔فیسٹول کے آخری روز آج کئرٹین کال تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے ڈاکٹر سوہن لال کول کا لکھا اور شوکت عثمان کی ہدایت میں کشمیری مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ڈیٹ آف ایکسپائری پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ ڈرامے میں جن اداکاروں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے میں کامیابی حاصل کی ان میں نظیر ہربول،اشرف ناگو، فیاض صوفی،شبیر حکاک،عارف بٹ، شافیہ مقبول،جوزیہ میر اور منظور اشبری قابل ذکر ہیں۔فیسٹول کی اختتامی تقریب پر ہیلپ فاونڈیشن کی سرپرست نگہت شفیع خاص مہمان کے بطور شریک ہوئی جبکہ محمد شفیع پنڈت سابقہ سربراہ سروس سلیکشن بورڈ،مشتاق علی احمد خان،ڈاکٹر معروف براڈکاسٹر ستیش ومل، پروفیسر ناصر مرزا، بشیر دادا، جی ایم وانی اور سابقہ چیف انجنیئر ریلوے اے اے کھانڈے مہمانان زی وقار کی حثیت سے اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔فیسٹیول کے آخری روز وادی کی کئی تھیٹر شخصیات جن میں نثار نسیم، قاضی فیض، شکیل الرحمان، ارشد مشتاق، فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے گلزار احمد بٹ، مشتاق بقال،جاوید گیلانی، محمد یوسف شاہین، یوسف شہناز، دلداراشرف شاہ، جی ایم وانی، شفیق قریشی،محمد شفیع خان اور گلفام بارجی قابل ذکر ہیں کے علاوہ ڈرامہ شائقین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر پر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے اس 6 روزہ تھیٹر فیسٹول 2023 کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مہمانوں،تھیٹر شائقین اور فیسٹیول میں حصہ لینے والے تھیٹر گروپوں کا شکریہ ادا کیا۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی نظامت کے فرائض معروف براڈکاسٹر اور آکاشوانی سرینگر کے سینئر اناونسر رشید نظامی نے انجام دئے۔