تھنہ منڈی کیساتھ ریاستی حکومت کا سوتیلا سلوک جاری:عوام

0
0

بنیادی سہولیات کا فقدان ، عوام میں ناراضگی
عمران خان
تھنہ منڈی //اگرچہ تھنہ منڈی کو تحصیل سے ترقی دے کر سب ڈویژن کا درجہ ملے ہوئے عرصہ تقریبا 4 برس ہو چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے تھنہ منڈی کے ساتھ سوتیلا سلوک مسلسل جاری ہے۔تھنہ منڈی میں نہ تو سب ضلع ہسپتال ہے نہ ہی میڈیکل بلاک۔نہ ہی آئی ٹی آئی کالج۔فائیر سروس جیسے اہم محکمہ اگرچہ راجوری کیساتھ نوشہرہ۔سندربنی و دیگر جگہوں پر یہ تمام تر سہولیات موجود ہیں مگر نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر تھنہ منڈی کو ان تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے تھنہ منڈی کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہمدرد فاونڈیشن کے صدر محمد رفیع خان نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھنہ منڈی میں فائیر سروس۔ITI سب ضلع ہسپتال ملنا تو دور کی بات یہاں بس اڈہ تک نہ ہے اور اڈہ پرچی کے نام پر لاکھوں روپے سالانہ وصول کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھنہ منڈی میں وہ تمام بنیادی سہولیات موجود نہ ہیں جن سے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ضروریات زندگی کوپورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر مشہور زیارت شاہدرہ شریف جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں زائیرین تشریف لاتے ہیں مگر خستہ سڑک اور دیگر ضروری سہولیات کی عدم موجودگی تھنہ منڈی کی تعمیر میں روڑا اٹکائے ہوئے ہے۔خان نے مزید کہا کہ کئی حکومتیں آئی اور چلی گئیں مگر نالہ تھنہ منڈی کہ حالات جوں کہ توں بنے ہوئے ہیں ہر پارٹی نے یہاں کی غریب عوام کے ساتھ سیاسی طور پر کھلواڑ کیا اور جیتنے کے بعد انکی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا بھی گنوارہ نہ سمجھا۔ اب عوام علاقہ تھنہ منڈی نے ریاستی حکومت و انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس نالہ کی طرف خصوصی توجہ دے کر تعمیر و ترقی میں مدد کریں بصورت دیگر عوام کو کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا