عمران شفیع
تھنہ منڈی؍؍تھنہ منڈی ڈاک بنگلو میں ایک ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہند سماچار گروپ کی جانب سے 350 مستحق افراد میں ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر کے علاوہ ایس ایچ او جاوید ملک سرپنچ ،پنچ ،کونسلر اور بڑی تعداد میں مقامی لوگو نے شرکت کی۔اس موقع پر بولتے ہوئے میر نے کہا کے ہند سماچار گروپ کے وو ممنون و مشکور ہیں جنہو نے یہاں آ کر عوام کی جانکاری حاصل کی۔ انہو ںنے امید جتائی کے آگے بی اس قسم کے کیمپ کا انعقاد ہو گا۔ہند سماچار گروپ اور انکی ٹیم جسکی صدارت وریندر شرما کر رہے تھے ‘نے بھروسہ دیا کے یہ کام آگے بھی جاری رہے گا۔عوام نے اس شروعات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کے اس علاقہ میں یہ پہلا قدم ہے کے عوام کی امداد کی گئی۔ اس موقع پر حاجی حمید۔۔ مشتاق ٹھکر محمد رفی خان ، طاہر شال، ماسٹر فضل، نصیر شال، یونس خان کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔