ونے شرما
ادھمپورادھم پور تھانہ انچارج کی جانب سے نشے کے خلاف چھےڑے گئی مہم کو لے کر نےشنل کانفرنس کی سینئر لیڈرمدھو ورما نے سراہنا کی اور عوام سے اپیل کی کہ جو لوگ اس دھندے کوشہر میں چلا رہے ہیں ان کی اطلاع ادھم پور تھانہ انچارج تک پہنچائےں تاکہ اس گورکھ دھندے کو چلانے والے سوداگروں کا خاتمہ ہو سکے۔وہیں نئے مقرر تھانہ انچارج وجے سنگھ چودھری نے اودھم پور تھانہ انچارج کا عہدہ سنبھالتے ہی نشے کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے اور چند دنوں کے اندر اودھم پور تھانہ انچارج نے نشے کا کاروبار کرنے والے بہت سے لوگوں کو پکڑ کر حراست میں لے لیا ہیں اور یہ پہلی بار اودھم پور ہوا ہے کہ جس تھانہ انچارج نے نشے کا کاروبار کرنے والوںکے خلاف مہم چھیڑی ہے ۔