بنکاک، 6 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ بوا لامفو میں بچوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں جمعرات کو ہونے والی فائرنگ میں بچوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
تھائی اخبار میٹیچون نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آور، جو مبینہ طور پر سابق پولیس افسر تھا، نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو گولی مار لی۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایمبولینس اور متاثرین کے اہل خانہ کو چائلڈ کیئر سنٹر کے باہر جمع ہوتے دکھایا گیا ہے۔