ایم اے ایم کالج کے این ایس ایس رضا ء کاروں نے صفائی مہم میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولانا آزاد میموریل کالج کی این ایس ایس اکائی توی بچائو مہم میں شرکت کی۔واضح رہے توی بچائو مہم کا انعقاد جموں وکشمیر پالوشن کنٹرول کمیٹی نے کالج پرنسپل پروفیسر جی ایس رکوال کی سرپرستی رکوال میں کیامذکورہ کمیٹی جموں وکشمیر میں آلودگی کے مسائل پر کافی کام رہی ہے اور آبی ذخائر کی صفائی پر بھی دھیان دے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں دریائے توی کی صفائی کی گئی جہاں کئی برسوں سے توی میں کافی گندگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔دریں اثناء یہ ایونٹ آٹھ اپریل کو شروع ہو ا اور تین دن تک صفائی مہم انجام دی گئی ۔ اس دوران کئی سرگرمیاں انجام دی گئیں جہاں پوسٹر میکنگ مقابلہ بھی بیداری مہم کے سلسلے میں کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے این ایس ایس یونٹ نے اپنی نمایاں خدمات انجام دیں۔تاہم کالج کے این ایس ایس یونٹ نے جے کے پی سی سی کے ساتھ صفائی اور بیداری مہم میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ۔