یواین آئی
اورنگ آبادانجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کے وقت ابتدائی مراحل میں ہی ‘توثیق شدہ کاسٹ سرٹیفیکٹ’ کو لازمی قرار دیے جانے کے حکومتی فیصلے کی ‘ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنایزیشن’ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو یہ سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے ۔ آج یہاں ‘ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنایزیشن’ کے قومی ترجمان مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ اگر حاکم ِمجاز کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیںہوئی تو پھر انکی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ اور دیگر وزارئسے ملکر نمائندگی کی جائے گی اور اگر وہاں پر بھی بات نہیں مانی گئی تو تنظیم کی طلباﺅنگ کی جانب سے تحریک چلائے گی اور اندولن کیا جائے گا۔اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ’ سی ای ٹی سیل’ کی جانب سے اس سال انجینئرنگ کالجوں میں سال اول کے لیے داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو اُنکے کاسٹ سرٹیفیکٹ کی مصدقہ اور توثیق شدہ کاپی کود اخل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے 15 دنوں کی مہلت دی گئی ہے جو کہ نا کافی ہے ۔، اور جو طلبائداخلے کے وقت یہ کاپی داخل نہیں کریں گے انکے داخلے ‘تحفظاتی زمروں’کے بجائے ‘ جنرل اُپن زمرے ‘میں کئے جائیں گے ۔ جس کے سبب بہت بڑی تعداد میں ان طلبائکا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انھوں نے بتایا کے داخلوںکے وقت ہی یہ سرٹیفیکٹ داخل کرنا مشکل ہے ،اور اس کے لیے پہلے ہی کی طرح مہلت دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔حکومت کو اس طرح کافیصلہ لینے سے قبل طلباﺅ سرپرستوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،اور انکو وقت رہتے اس بات کی اطلاع دی جانی چاہیے تھی۔جو کہ نہیں دی گئی اور داخلوں کا عمل شروع ہونے کے بعد اچانک یہ فیصلہ لیا گیا۔ ہزاروں طلبائکے کاسٹ سرٹیفکٹ ابھی حکومتی اداروں کے پاس تصیدق کے مراحل میں ہیں، اور انکو حاصل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے ۔ واضح رہے کہ داخلے کے مراحل کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس لیے ان طلبائکو پہلے ہی کی طرح داخلے حاصل کرنے کو بعد یہ سرٹیفیکٹ داخل کرنے کی اجازت ملنی چاہیے ۔اگر ایسا نہیںہوا تو تنظیم کی جانب سے اندولن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے مراحل جاری ہیں۔اور 21 جون تک خواہشمند امیدواروںکو اپنا اندراج کرانا ضروری ہے ۔اور تمام ‘ تحفظاتی زمروں ‘ سے تعلق رکھنے والے طلبائکو اپنا مصدقہ سرٹیفیکٹ داخل کرنا ضروری قرار دیاگیا ہے ۔کئی طلبائنے اپنا یہ سرٹیفیکٹ نہیں بنوایا ہے اور اب عین وقت پر بنانا مشکل ہے ۔