تنظیم المومنین منڈی کے عبوری صدر الحاج قاسم علی باگن کا پریس کے نام بیان

0
0

لازوال ڈیسک
منڈیتنظیم المومنین منڈی کے عبوری صدر الحاج قاسم علی باگن نے گزشتہ روز تنظیم کے متعلق اخبارات میں چھپی خبر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورپریس کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے تنظیم کے عبوری صدر الحاج قاسم علی باگن نے کہا ہے کہ چند مکار لوگوں کا ٹولہ جو کہ تنظیم المومنین کمیٹی منڈی کا نام استعمال کر کے مختلف جگہوں پر اپنا ذاتی مفاد نکال رہے ہیں جن کے خلاف وہ سخت سے سخت قانونی کاروائی کروائیں گے بیان کے مطابق تنظیم کے نو منتخب عبوری صدر نے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر جو کہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور جنہوں نے ماضی میں بھی قومی املاک اور تنظیم کے نام پر جمع چندے کا ذاتی استعمال کیا ہے ان لوگوں کا تنظیم المومنین سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے نو منتخب عبوری صدر قاسم علی باگن نے کہا ہے کہ آج کے بعد کوئی بھی سرکاری ادارہ یا نیجی ادارہ ان مفاد پرست لوگوں کی کوئی بھی بات تسلیم نہ کرے اور اگر کسی کو بھی تنظیم کے تئیں بات کرنی ہو تو وہ نو منتخب کمیٹی سے ہی بات کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا