تنظیم المومنین منڈی کا وفد تحصیلدار منڈی سے ملاقی

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍انجمن تنظیم المومنین منڈی کا وفد تنظیم کے صدر شمیم الحسن انصاری کی قیادت میں تحصیلدار منڈی اشفاق حسین سے ملاقی ہوا،یاد رہے اشفاق حسین کو سرکار کی جانب سے حال ہی میں تحصیلدار منڈی تعینات کیا گیا۔وہیں وفد میں تنظیم کے نائب صدر عشرت حسین بٹ، سکٹری نشرو اشاعت محمد سبطین انصاری ،مبشر حسین بانڈے اور تنظیم کے ترجمان اکبر علی بانڈے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تنظیم کے اراکین نے تحصیلدار موصوف کو شال پہنا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وہیںتنظیم کے صدر شمیم الحسن انصاری نے اس موقع پر کہا کہ تحصیلدار موصوف کے ساتھ گفتگو کے بعد انہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ اشفاق حسین ایک بہترین طبیعت ایماندار اور دیانت دار شخصیت کے حامل ہیں جن میں عوام کے تعین کام کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں موصوف منڈی میں بہتر عوامی خدمات انجام دیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا