تنظیم المومنین منڈی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی سراہناکی

0
0

کم عرصہ میں جس قدر عوامی کام ہوئے وہ قابل تحسین ہیں: شمیم الحسن انصاری
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع ہونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ یاسین محمد چوہدری نے پونچھ میں تعیناتی کے بعد مختلف ترقیاتی کاموں پر خاطر خواں تیز رفتاری سے کام کیاہے۔ جس کی عوامی حلقوں میں خوشی ہے۔ تنظیم المومین منڈی کی جانب سے ڈی سی پونچھ کے بہت کم عرصہ میں بہت ہی اہم اور تسلی بخش عوامی ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ اور ضلع پونچھ بلخصوص تحصیل منڈی میں جو کام ہوئے ہیںوہ قابل تحسین ہیں۔ کیوں کہ عوام منڈی گزشتہ کء سالوں سے ان کاموں کی برپائی کے منتظر تھے۔ لیکن اج انہوں نے اتے ہی لوگوں کے اجتماعی کاموں کو پاے تکمیل تک پہنچانے میں ایک اہم اور مرکزی رول اداکیاہے۔ مزید بات کرتے ہوے تنظیم المومنین منڈی شمیم الحسن انصاری نے ڈی سی پونچھ کے عوام کے تیں بے لوث جزبے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں انہوں نے متعدد ترقیاتی کاموں کو انجام تک پہونچایا۔پونچھ شہر میں متعدد کام کرواے۔ جس سے پونچھ کی زیب وزینت کو فروغ ملا۔منڈی میں منڈی تابڈھاامرناتھ سولر لائیٹ ،ودیگر کاموں کے ساتھ ساتھ منڈی پل سڑکوں پر تارکول اور متعدد کام ان کی امد کے بہت جلد سرانجام پاے ہیں۔وہی دوسری جانب محرم الحرام کے انتظامات،بڈھاامرناتھ یاترہ کے بہترین انتظامات کرکے جہاں اپنے فرض منصبی کو اداکیاہے۔وہ عوام کے دلوں کو جیت لیاہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو مبارک باد پیش کرتے ہوے امید ظاہر کی ہیکہ آئیندہ بھی رکے ہڑے یا عوام کے ضروری مسائیل جلد حل ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا