وادی سمیت جموں اور کرگل میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئی
شلپا ٹھاکر
جموںجموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی طرف سے مشتہر شدہ پرگرام کے مطابق پوری ریاست کے ضلع صدر مقامات پر احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئی۔جن میں وادی سمیت جموں اور کرگل میں بھی ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ نے شمولیت کی۔ایس ایس اے کے تحت تعینات رہبر تعلیم اساتذہ پچھلے کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔جبکہ ان کی ریگیولرازیشن کے علاوہ ابھی تک ڈی اے واجب الادا ہیں۔اس کے علاوہ رہبر تعلیم اساتذہ کے باقی مسائل جن میں ٹرانسفر پالیسی آرڈر نمبر 469 کا عمل درآمد نہ ہونا اور ٹائم باونڈ پرموشن ہنوز زیر التوا میں رکھنا شامل ہیں۔ان مسائل کو لیکر جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے بینر تلے آج پوری ریاست رہبر تعلیم اساتذہ نے آج ضلع صدر مقامات پر احتجاجی ریلیوں میں شامل ہوئے جبکہ انہوں نے بطور احتجاج اسکولوں کا بیکاٹ کیا۔وہیں جموں میں احتجاج کی قایدت صوبائی صدر راجیش جموال ،صوبائی سینئر نائب صدر سرجیت سنگھ اور ضلع صدر سبھاش چند ر نے پریس کلب جموں میں کی ۔اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے ایس ایس اے کی تنخواہو ں کی واگزاری پر زور دیا اور کہا کہ ایس ایس اے کی تنخواہوں کو ریاست سے واگزار کیا جائے ۔اس سلسلے میں مختلف مرکزی زعماءجن میں غازی عبدالعزیز ،پرویز اقبال،اور عاشق رسول وغیرہ شامل ہیں نے مختلف ضلع صدر مقامات پر احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی۔ضلع پلوامہ میں سینکڑوں رہبر تعلیم اساتذہ نے ایک ریلی نکالی ریلی میں شامل اساتذہ اپنے جائز مطالبات کی مانگ کررہے تھے۔احتجاج کی قیادت عبدالحمید پنڈت،گوہر احمد اور ظہور احمد کررہے تھے۔احتجاج کے اختتام پر ہمایوں عارف کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور چیف ایجوکیشن آفیسر کو ایک یاداشت پیش کی۔ادھر وادی کے دوسرے حصوں جن میں کپوراہ،بارہمولہ کے علاوہ صوبہ جموں کے کٹھوعہ،پونچھ ، ڈوڈہ ،رام بن ،کشتواڑ، ادھم پور اور لہہ،کرگل سے بھی احتجاجی ریلیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔واضع رہے رہبر تعلیم اساتذہ نے یکم مئی سے یوم محنت کشاں کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔رہبر تعلیم کی انجمن کے مطابق اس دن بھی مختلف احتجاجی پروگرام کا انعقاد ہوگا۔