حیدرآباد //تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو سے پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔پارٹی کے کامیاب ایم پیز اور ایم ایل ایز نے بڑی تعداد میں چندرابابو سے ملاقات کی۔ ننداموری بالاکرشنا، کے چنا،بی اوما، رامانائیڈو، کے رویندرا، این آنند بابو، جی رام موہن، کے پارتھا سارتھی، ڈی انجیا، ڈی نریندر، پی چندرشیکھر، برہماریڈی اوردیگر چندرا بابو کی رہائش گاہ پہنچے جنہوں نے پارٹی کی کامیابی پر چندرابابو کو مبارکباد پیش کی۔