تلنگانہ کے لڑکے کی آسڑیلیائی لڑکی سے شادی

0
0

حیدرآباد (یواین آئی)تلنگانہ کے لڑکے کی آسڑیلیائی لڑکی سے شادی انجام پائی۔دنیش بابو نامی لڑکا جس کا تعلق تلنگانہ کے ضلع مُلگ سے ہے اپنی ایم فارم کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آسڑیلیا گیا تھا۔وہ چارلس یونیورسٹی میں اس کورس کی تکمیل کررہا تھا جہاں اس کی ملاقات ڈیمی مارگریٹ سے ہوگئی۔دنیش اور مارگریٹ نے اپنے رشتہ کو اگلی سطح تک پہنچانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے والدین کو اس تعلق سے بتایا۔ان کے والدین کی رضامندی سے یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔یہ شادی تلنگانہ کے ہنمکنڈہ کے نندگاما گارڈنس میں ہندو رسم ورواج کے مطابق انجام پائی۔دنیش کے والدین فی الحال ہنمکنڈہ میں ہیں۔اس شادی پر دونوں خاندانوں کے ارکان نے مسرت کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔یواین آئی

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا