تلنگانہ میں رکشابندھن جوش وخروش سے منایاگیا

0
0

حیدرآباد19اگست(یواین آئی)بہنوں اور بھائیوں میں محبت کے پیارے رشتے کی علامت رکشا بندھن، پیر کو پورے تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بہنوں نے اپنے بھائیوں کی کلائیوں کے گرد مختلف شکلوں کے سرخ دھاگے، راکھی کو باندھا، بدلے میں آشیرواد حاصل کی۔ بھائیوں نے اپنی بہنوں کی حفاظت کا عہد کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں میں راکھیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھاگیا۔تلنگانہ کے گورنر وشنو دیو ورما اور وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے اس تہوار کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منایا جانے والا رکشابندھن بھائی چارے کی علامت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا