حیدرآباد31جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایس آرایس پی پراجکٹ میں پانی کا شدید بہاو ایک مرتبہ پھر دیکھاجارہا ہے جس کے بعد حکام نے اس کے 16دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اس پراجکٹ میں 52,548 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑاگیا۔اس پراجکٹ کی موجودہ سطح 84.81 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی مکمل گنجائش 90 ٹی ایم سی ہے۔