ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین اور انتظامیہ ریاسی کو بہت بہت مبارک ہو: طارق بٹ
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍نیشنل ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کونسل آف انڈیا نیشنل کانفرنس ریاسی کے سینئر لیڈر طارق بٹ نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے 20ضلعوں میں سے ڈویلپمنٹ اور تعمیر ی کاموں کے لحاظ سے سرکار کے ایک سروے رپوٹ میں ضلع ریاسی سب سے پیچھے آیا ہے اور سرکار کے ایک اور سروے میں اچھی گورنس اور ایڈمنسٹریشن دینے میں ضلع ریاسی 20مقام پر آیا ہے۔ ایک نیشنل چینل گلستان نے جموں و کشمیر کے 20ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے چیرمینوں کی کارکرگدی پر سروے کروایا ہے جس میں ضلع ریاسی کے چیئرمین آخری نمبر پر آئے ہیں ۔ ان تینوں سروے پر ضلع ریاسی کے لوگ ماتم منائیں یا خوشیائیں منائیں ۔ اس کا جواب DDCکے چیئر مین یا ڈپٹی کمشنر ریاسی کو ہی جواب دینا ہوگا ۔ طارق بٹ نے کہا کہ میں ضلع ریاسی کے تمام بی جے پی اکائیوں سے اور تمام لیڈر شپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ سرکار سے کہیں کہ اب سرکار ایک اور سروے کروائے کہ جموں و کشمیر کے تمام ضلعوں میں سے کرپشن کے لحاظ سے کون سا ضلع نمبر ایک پر آتا ہے ۔