ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن نے سنگلدان میں چلڈرن پارک کے کام کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
رام بن //چیئرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل، رام بن، ڈاکٹر شمشاد شان نے آج یہان سب ڈویژن گول کے سنگلدان میں چلڈرن پارک کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔وہیں پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی محکمہ کے ذریعہ 1.27 کروڑ روپے محکمہ سیاحت کے ذریعہ فنڈ کیے گئے ہیں۔اس موقع پر نائب تحصیلدار، سنگلدان، موہن لال، اے ای ای، پی ڈبلیو ڈی سب ڈویژن، گول، ومل کشن سدھا، محکمہ سیاحت کے افسران اور دیگر افسران اور پی آر آئیز موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا جس سے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔چیئرپرسن نے پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں جس سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔چیئرپرسن نے پی آر آئیز سے بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر کام کی انجام دہی کی نگرانی کریں تاکہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام نوجوانوں اور مستفیدین پر مبنی اسکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل اور نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔چیئرپرسن نے لوگوں سے بات چیت بھی کی اور ان کی ترقیاتی ضروریات بھی سنیں۔