تعلیم میں بلندی کا حصول بہت آسان ہے :ڈاکٹر بغدادی

0
0

ایس ایس ایف انڈیا کے تحت گنتکل میں منعقدہ سہ روزہ نیشنل تعلیمی مقابلہ اختتام پذیر
کرناٹک کے طلباء نے تعلیمی پرچم بلند کیا ،293پوائنٹ کے ساتھ کرناٹک ٹیم فاتح ۰کیرالا اور جموں کشمیر ٹیم نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍ ایس ایس ایف انڈیا کے تحت آندھرا پردیش کے شہر گنتکل میں منعقدہ سہ روزہ نیشنل ساہیتہ اتسو کلچرل تعلیمی مقابلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں ملک کی ۲۵ ریاستوں کے تقریبا ایک ہزار سے زائد طلبا شریک رہے ۔ سہ روزہ پروگرام الگ الگ اسٹیج پر دن رات مسلسل جاری رہا ۔ جس میں ملی،ادبی ،ثقافتی،سماجی ،تہذیبی ،معلومات عامہ جیسے سینکڑوں مضامین شامل مسابقہ رہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے یہ پروگرام اپنی نوعیت کا واحد کلچرل فیسٹول پروگرام ہے جس میں مختلف زبان علوم وفنون جونیر، سینیر اور جنرل کیٹگری کے حساب سے سو سے زائد پروگرام شامل تھے۔
اردو، ہندی، انگریزی، عربی مضون نگاری، اردو، ہندی، انگریزی، عربی تقریر ونعت کا مقابلہ ہوا۔ جس میں اول پوزیشن 293 پوآنٹ کے ساتھ کرناٹک جبکہ دوم پوزیشن247 پؤآنٹ کیرالہ اور سوم پوزیشن 213 پؤآنٹ جمو وکشمیر نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ مختف صوبے سے شرکت کرنے والے کوترغیبی انعامات سے بھی نوازاگیا۔ اختتامیہ تقریب میں بحیثیت خصوصی خطاب ڈاکٹر مصباح سلمان السامرائی بغدادی نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحریک SSF INDIAکی تعلیمی سرگرمیوں کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا،تمام لوگوں کو یہی پیغام دینا چاہتاہوں کہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر دیجیے اللہ ورسول سے محبت کے ساتھ ضروریات دین کی سمجھ حاصل کریں اور ساتھ ہی دنیا کے مختلف علوم وفنون میں کامل درک حاصل کیجیے پھر ان مختلف علوم وفنون میں جس قدر مہارت ہوگی اللہ رب العزت کی قدرت اسی قدر پہچانیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کا حصول بے حد آسان ہے ، ہر امکاناتی ترقی کو حاصل کیا جاسکتا ہے ، طلبا محنت ولگن اور صبر وتحمل سے علم حاصل کریں ۔اجلاس کا افتتاح مولانا عبیداللہ ثقافی جنرل سیکریٹری ایس ایس ایف انڈیا نے کیا۔ صدارتی خطاب ڈاکٹر فاروق نعیمی سابق صدر تنظیم نے کیا ۔انہوں نے اپنے ناصحانہ کلام میں تعلیم اور تنظیم پر جامع روشنی ڈالی۔ مولانا نوشاد عالم مصباحی صدر ایس ایس ایف انڈیانے تہنیتی کلمات پیش کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ تنظیم تعلیم وانسانیت کے میدان میں کام کررہی ہے، اس تنظیم کے اعلیٰ عہدیداران مکمل خلوص کے ساتھ حق ادا کررہے ہیں، اس موقع پر سید یوسف قادری صدر پاسبان اہل سنت گنتکل جملہ ائمہ مساجد و اساتذہ مدارس اہل سنت گنتکل موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا