تعلیمات نبی کریم کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا :علماء کرام

0
0

ائمہ مساجد ضلع سانبہ نے کیا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عید میلاد النبی کی آمد پر انتظامات کا لیا گیا جائزہ
ایم شفیع رضوی
سانبہ ؍؍ ضلع سانبہ کے ائمہ مساجد کی ایک اہم میٹنگ زر صدارت حضرت مولانا سرفراز احمد قادری وزیر نگرانی حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ائمہ مساجد کے علاوہ مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران نے بھی شمولیت فرمائی ۔میٹنگ میں عید میلاد النبی کے تعلق سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی ۔واضح ہو کہ ہر سال ماہ ربیع الاول کے مہینے میں اللہ کے محبوب اقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے تعلق سے ملک بھر میں مسلمان عید میلاد النبی کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں ۔جلسے اور جلوس وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ضلع سانبہ میں بھی ہر سال جلوس نکالا جاتا تھا لیکن سال موسم اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلخصوص جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر تعمیری کام کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع سانبہ کے علماء کرام ائمہ مساجد اور مساجد کمیٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال جلوس نکالنے کے بجائے ہر محلے میں ہر مسجد میں ماہ ربیع الاول کے پورے مہینے میں پروگرام کیے جائیں گے اور عوام الناس تک اللہ رب العزت اور اس کے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔میٹنگ میں موجود تمام علماء کرام ائمہ مساجد اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران نے با اتفاق رائے اس فیصلے پر اپنی رضامندی ظاہر فرمائی میٹنگ میں شمولیت کرنے والے علماء کرام میں حضرت مولانا سرفراز احمد قادری امام و خطیب جامعہ مسجد شریف چک ریحان باغلاں وجے پور ٭ حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری ناظم اعلی دارالعلوم حنفیہ مجددیہ و امام و خطیب جامع مسجد شریف تھلوڑی وجے پور سانبہ ٭ حضرت مولانا عبدالواحد امام و خطیب جامعہ مسجد شریف رکھ بروٹی وجے پور ٭ حضرت مولانا باغ حسین امام جامع مسجد شریف سنجواں ٭ حضرت مولانا محمد شریف ٭ حضرت مولانا محمد شفیع رضوی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف نندنی نزدیک ڈی سی آفس سانبہ وغیرہ دیگر ائمہ مساجد نے شمولیت فرمائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا