نئی دہلی ،16دسمبر(یواین آئی)ٹاپ سیڈہندستان کی تسنیم میر نے انڈونیشیا کے سورابایامیں بیڈمنٹن ایشیا انڈر ۔17اور انڈر ۔15جونیئر چیمپئن شپ کے لڑکیوں کے انڈر ۔15زمرے کے سیمی فائنل میں ہم وطن تاراشاہ کو اتوار کو ہراکر خطاب جیت لیا۔گجرات کی میر نے فائنل میں پونے کی تاراکوتین گیمز کے مقابلہ میں 21۔17، 11۔21، 19۔21سے شکست دی ۔فائنل 55منٹ تک چلا۔دونوں ہندستانی کھلاڑیوں نے 2018میں میانمار میں ہوئے پچھلے ایڈیشن کی اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا جہاں وہ کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں