ترک وزیر خارجہ کی مصری صدر سے ملاقات

0
0

، 14اکتوبر//وزیر خارجہ حاقان فیددان نے قاہرہ میں صدر عبدالفتح الا سیسی سے ملاقات کی۔
ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر فیدان اور مصری صدر الاسیسی نے قاہرہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ میں شامل کی گئی ۔
فیدان نے اپنے مصری ہم منصب سامع شکری سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ترکی مصر تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دو طرفہ ملاقات کے بعد، فیدان اور شکری نے وفود کے درمیان اجلاس کی صدارت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات، اقتصادی تعاون کی ترقی، غزہ کی پٹی میں تشدد روکنے کی کوششوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے سرکاری دورے کے دوران وہاں پر موجود جرمن وزیر خارجہ انا لینا بیئربوک سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں، خطے میں انسانی امداد اور وہاں سے انخلاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے نے یوکرین اور قاراباغ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا