ترکی نے فضائی مہم کے دوران پی کے کے کے 9 جنگجووں کو ہلاک کر دیا

0
0

انقرہ، 18 اگست (یو این آئی) ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں ایک فضائی کارروائی کے دوران کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے نو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک وزارت دفاع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ‘ایکس’ پر بتایاکہ، "ہماری ترک مسلح افواج جنگجووں کے اہداف پر مؤثر طریقے سے حملہ کرتی رہتی ہیں۔” شمالی عراق کے علاقے حکورک میں پی کے کے کے نو جنگجو ایک فضائی کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
پی کے کےاور ترکی کے درمیان مسلح تصادم 1984 میں شروع ہوا اورا س کے بعد 2015 میں دوبارہ شروع ہوا۔ یہ تنظیم ترک سرزمین سمیت ایک آزاد کرد ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس نے شمالی شام اور عراق میں اڈے قائم کر رکھے ہیں اور ترک فوجی اہداف کے خلاف زمینی اور فضائی حملے کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا