ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

0
0

نئی دہلی؍؍ترنمول کانگریس کے اراکین نے مغربی بنگال کے گورنر پر درج فہرست ذات و قبائل سے متعلق ایک بل کو لٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وقفہ صفر ختم ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرنے کو کہا تو ترنمول کانگریس کے رکن مغربی بنگال کے گورنر کو واپس بلاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے نشست کے نزدیک آگئے ۔چیئرمین نے اراکین سے اپنی جگہوں پر لوٹنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل کی ۔ترنمول کانگریس کے ایوان میں لیڈر ڈیرک اوبرائن نے گورنر کے رول پر اپنی بات رکھنے دینے کو کہا لیکن چیئرمین نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ترنمول رکن نشست کے نزدیک کھڑے ہوکر نعرے لگارہے تھے ‘ایس سی ،ایس ٹی کو محروم نہ کرو۔’مسٹر نائیڈو نے شور شرابے کے درمیان ہی وقفہ سوال جاری رکھا۔مسٹر برائن نے اس دوران دوبارہ کچھ کہنے کی اجازت مانگی لیکن مسٹرنائیڈو نے اسے نہیں مانا اس کے بعد ترنمول رکن ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ۔وقفہ سوال ختم ہونے کے بعد مسٹرنائیڈو نے اس بارے میں کہا کہ جو کچھ صبح ہوا اس سے انہیں دکھ اور پریشانی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ رکن بغیر کوئی نوٹس دئے یا مسئلہ اٹھائے ہی نشست کے نزدیک آکر نعرے لگانے لگے ۔وہ گورنر کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ،جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا،‘‘یہ پارلیمنٹ ہے یا بازار ہے ۔’’ اس طرح کے کاموں سے پارلیمنٹ کی شبیہ خراب ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سخت رخ نہیں اختیار کرنا چاہتے اور اراکین کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے لیکن اس کا طریقہ ہے ۔انہوں نے اراکین سے اپیل کی وہ ایوان کو چلانے میں تعاون کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا