کہا کلیریکل ملازمین ہر محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں
لازوال ڈیسک
ڈوڈہسماجی کارکن و ضلع صدر این ایچ ایم امپلائز فیضان اے ترمبو نے احتجاج کر رہے کلیریکل ملازمین کی حمائت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے ۔یہاں ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ کلیریکل ملازمین کے ساتھ وقتاً فوقتاً وعدے کرنے کے باوجود بھی یہ حکومت وعدے وفا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ترمبو نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے ملازمین عزت،امن و سکوں اور یکجہتی کے حق میں ہیں وہ کسی قسم کو بھی تضاد نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ کلیریکل ملازمین ہر محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے احتجاج کی وجہ سے دفاتر کا کام بھی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کئی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔موصوف نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کلیریکل ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔