ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے صحت کا جامع نقطہ نظر ضروری : مانڈویہ

0
0

نئی دہلی، // مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے پیر کو کہا کہ حکومت سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر اپنا رہی ہے۔

یہاں ‘میڈ ٹیک متر’ پہل کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مانڈویہ نے کہا کہ طبی آلات کا شعبہ ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کا ایک لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان 2047 تک ملک میں صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے مقصد کے ساتھ صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنا رہا ہے۔ یہ مرکزی حکومت کی طرف سے میڈ ٹیک

انوویٹرس اینڈ ایڈوانس ہیلتھ کیئر سالیوشنس کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔

اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل اور نیتی آیوگ کے ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال موجود تھے۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں کے نفاذ اور طبی آلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ حکومت کی کوششوں میں بے مثال پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیکل ڈرگ پارک، میڈ ٹیک ریسرچ پالیسی اور میڈ ٹیک ریسرچ انسینٹیو اسکیم وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے سستی، معیاری میڈٹیک ڈیوائسز اور ڈائیگناسٹک کی مقامی ترقی میں سہولت ملے گی جس سے اس شعبے کی درآمدی انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان 2030 تک 50 ارب ڈالر کی صنعت بن جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا