حکومت ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ”ایک نہیں، دو نہیں، چھ محاذوں“پر کام کر رہی ہے
یواین آئی
موہالی (پنجاب) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ملک کی صحت خدمات کو بھی ترقی یافتہ ہوناضروری ہے اور حکومت اس کے لئے ایک نہیں بلکہ چھ محاذوں پر کام کر رہی ہے ۔مسٹرمودی نے کہا کہ ہم وطنوں کو جدید اسپتال اور علاج کے لیے جدید سہولیات میسر آئیں گی اور اگر وہ جلد صحت یاب ہوگے تو ان کی توانائی صحیح سمت میں صرف ہوگی۔ وزیر اعظم یہاں ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت اور وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک کو آزادی کے امرت کال کے آخر، 2047 تک ترقی یافتہ قوم بنانے کا خواب دکھایا ہے۔مسٹرمودی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کی حکومت نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی جامع سہولیات کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اچھے نظام کا مطلب صرف دیواریں بنانا نہیں ہے، ہیلتھ کیئرسسٹم اسی وقت مضبوط سمجھا جاتا ہے جب وہ ہر طرح سے حل فراہم کرتا ہے اور ہر قدم پر ملک کا ساتھ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے "ایک نہیں، دو نہیں، چھ محاذوں” پر کام کر رہی ہے۔پہلا محاذ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا فروغ ہے، دوسرا محاذ دیہاتوں کے لیے چھوٹے اور جدید اسپتال کھولنے کی مہم ہے۔ تیسرا محاذ شہروں میں میڈیکل کالجز اور میڈیکل ریسرچ کے بڑے ادارے کھولنا ہے۔ چوتھے محاذ پر ملک بھر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سستی ادویات، سستے آلات کی فراہمی کے پانچویں محاذ پر کام کیا جا رہا ہے اور چھٹا محاذ ہے…. ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہونے والی مشکلات کو کم کرنا۔مسٹر مودی نے کہا کہ صحت سے متعلق خدمات کا دائرہ صرف ہسپتالوں، ادویات اور علاج تک محدود نہیں ہے۔ خدمت سے متعلق اس طرح کے بہت سے کام ہیں، جیسے عام شہریوں تک صاف پانی کی رسائی، یہ سب ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔جل جیون مشن میں ہریانہ کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ "ہریانہ آج ملک کی ایک سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ہر گھر کو پائپ پانی کی سہولت سے جوڑا گیا ہے۔ اسی طرح ہریانہ کے لوگوں نے بیٹی بچاو¿، بیٹی پڑھاو¿ میں شاندار کام کیا ہے۔ یہ موضوعات ہریانہ کی رگوں میں ہیں، ہریانہ کی مٹی میں، اس کی ثقافت میں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے نوجوان کھیل کے میدان میں ترنگے کی شان بلند کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”صحیح ترقی وہ ہے جو سب تک پہنچے، جس سے ہر کوئی فائدہ اٹھائے۔ یہ امرتا ہسپتال کا جذبہ ہے کہ سنگین بیماری کے علاج کو سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی خدمت کا امرت عزم ہریانہ، دہلی-این سی آر کے لاکھوں خاندانوں کو آیوشمان بنا دے گا۔اس موقع پر ماں امرتانندمئی، سوامی امرتا سوروپانند پوری، ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ، وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، مرکزی وزیر کرشن پال گجر اور نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔