لازاول ڈیسک
گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج ضلع گاندربل کے تفصیلی دورے کے دوران میوہ باغات کو حالیہ برفباری سے ہوئے نقصا ن کا جائزہ لیا۔انہوںنے شوہامہ،باکورہ اور واکورہ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔اُن کے ہمراہ اے ڈی سی،چیف ہارٹیکلچر آفیسر اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔ ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تحصیل اور بلاک سطحوں پر ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے۔انہوںنے میوہ باغات کے مالکان کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوںنے نقصان کاجائزہ لینے کے لئے انتظامی آفیسران کے علاوہ ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔