کپوارہ ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے آج ضلع اورسیکٹورل آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں دوسرے مرحلے کے تحت بیک ٹو ولیج پروگرام کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔جو کہ رواںماہ کی 25تاریخ سے شروع ہورہا ہے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ،اے ڈی سی ،جے ڈی پلاننگ،اے سی ڈی ،سی ای او اورایگزیکٹیو انجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ پروگرام کی تیاروںکاجائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ محکمانہ سرگرمیوں سے جُڑجائیں ۔انہوںنے مستفیدین کے فوائد کے لئے آفیسران کو ترقیاتی عمل میںسرعت لانے پر زوردیا ۔ ترقیاتی کمشنر نے اے سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ہر ایک پنچایت میں کم سے کم دو پروگراموں کی شروعات کریں ۔اس کے علاوہ ضلع میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لئے بھی اپنی توجہ مبذول کریں۔پروگرام کے تحت محکمہ سماجی بہبود آئی سی ڈی ایس اورہنڈی کرافٹس وہینڈلوم کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ پروگرام کے ساتھ ساتھ کیمونٹی کے فوائد کے لئے اقدامات کرنے کے علاوہ پنچایتوں میںجانکاری پروگراموں کاانعقاد کریں تاکہ لوگوں کو سرکار کی ان بہبودی سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہو۔