ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی کی صدارت میں آج منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میںضلع ریڈکراس کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی،اعزازی سیکریٹری ریجنل ریڈکراس کمیٹی اورٹریجرر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر جو کہ ڈسٹرکٹ ریڈکراس کمیٹی بڈگام کے چیرمین بھی ہیں نے مستحق اور ضرورتمند لوگوں کومعاوضے کی ادائیگی پر زوردیا۔انہوںنے لوگوںکی بہتر طبی خدمات کے لئے دوردراز علاقوں میں طبی کیمپوں کے علاوہ خون کے عطیے کے کیمپوں کا انعقاد کرنے کی بھی ہدایت دی