ترقیاتی کمشنر بڈگام نے برف ہٹانے کے کام اورلازمی اشیأ کی دستیابی کا جائزہ لیا

0
0

ونے شرما
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طار ق حسین گنائی نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع کی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے کام اور لازمی اشیأ کی دستیابی کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی،سی پی او،اے سی آر،اے سی ڈی اورایس ڈی ایمز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔برفباری سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لینے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو تمام اہم اور رابطہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے کی ہدایت دی۔تاہم میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کی تمام بڑی سڑکوں سے ترجیحی بنیادوںپر برف ہٹائی گئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو نقصان زدہ ایچ ٹی اورایل ٹی لائنوں کی فوری مرمت کو ہدایت دی تاکہ پورے ضلع میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے خوراک،رسدات وامور صارفین کو صارفین کے لئے لازمی اشیأ کی اطمینان بخش دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا