ترشول ڈویژن کی پٹیالہ بریگیڈ نے ’دربک آئس ہاکی چیلنج 2023 کا انعقاد کیا

0
0

ایونٹ دربک آئس ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا اور اس میں خطے کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
لیہ؍؍ترشول ڈویژن کی پٹیالہ بریگیڈ نے 16 دسمبر سے 20 دسمبر 2023 تک آپریشن سدبھاونا کے تحت ‘دربک آئس ہاکی چیلنج – 2023’ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد کمیونٹی کے ممبروں کے کھیلوں کے جذبے کو متاثر کرنا، علاقے کی امنگوں کو پورا کرنا اور ہندوستانی فوج کے ساتھ وابستگی اور تعلق کے زیادہ احساس کو فروغ دیناتھا۔یہ ایونٹ دربک آئس ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا اور اس میں خطے کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔وہیں ٹیموں نے لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کیا اور فائنل میچ ٹیم شاچوکول نے ٹنگسٹے ٹھرُک(TT) کے خلاف 3/0 کے فائنل سکور کے ساتھ جیت لیا۔اس تقریب کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے دوران ٹورنامنٹ کے فاتح، رنرز اپ، بہترین کھلاڑی اور بہترین گول کیپر کو اعزازات سے نوازا گیا۔واضح رہے سالانہ تقریب نے نوجوانوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان قریبی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جو کمیونٹی کی حقیقت پسندانہ خواہشات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔وہیں کمیونٹی کے ممبران نے اس کھیل کو فروغ دینے میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا