ترال کے واگڈ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی ضلع پلوامہ کے واگڈ ترال علاقے میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے واگڈ ترال اور اس کے ملحقہ جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈرون کیمروں اور سونگھنے والے کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 42آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ترال کے واگڈ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا