ترال میں دوران شب ٹرک نذر آتش

0
0

ترال میں دوران شب ٹرک نذر آتش معاملے کی نسبت کیس درج ، تحقیقات شروع

ترال؍   :کے این ایس / جنوبی قصبہ ترال میں دوران شب نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو نذر آتش کیا ۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ترال ۔ ڈاڈسرہ روڑ پر ترال بالا کے نزدیک پارک کی گئی ٹرک زیر نمبر JK01X-4864 کو نامعلوم افراد نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا ۔ نامہ نگار نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعے میںمذکورہ ٹرک مکمل طور خاکستر ہوئی جبکہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔ یاد رہے کہ شوپیاں اور کولگام میں ایسے کئی واقعات رونماء ہوئے جس دوران کئی ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ غیر ریاستی ٹرک ڈرائیوروں ، مزدوروں اور تاجر کی ہلاکت کی واقعات بھی رونماء ہوئے ۔ پولیس و فوج نے ان سبھی واقعات کیلئے عسکری تنظیموں کو ذمہ دار ٹھہرایا تاہم کسی بھی عسکری تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا