ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
مےنڈھر //کسان مزدور یونین کے صدر ماجد خان نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ ریاستی سرکار کو چاہیے کہ وہ جلد تحصیل مینڈھر کو بھی ضلع کا درجہ دیں کیونکہ مرکزی تحصیل مینڈھر اب تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اور لوگوں کی آبادی کو بھی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مینڈھر کی تحصیل کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔خان نے کہا کہ آخر میں وزیر اعلی محترمہ محبوبہ مفتی سے مودبانہ گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینڈھر کو ضلع کا درجہ دیا جائے ۔پریس بیان میں شامل حضرات چوہدری منور حسین چیر مین مزدور یونین مینڈھر،لیاقت خان جنرل سیکریٹری،حاجی طارق وائس صدر،منسور خان ایڈوائزر،بشیر احمد سٹیج سکریٹری،مشتاق احمد ایڈوائزر نے بھی خطاب کیا۔