مختار احمد
گاندربل؍؍ سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نصرت علی حکاک کی ہدایت پر اور چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کنگن اسر النبی کی صدارت میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کنگن نے ’لیبر قوانین اور چائلڈ لیبر‘ کے موضوع پر قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں آئی ٹی آئی کنگن اور پی ایل وی کے طالب علموں نے شرکت کی۔غلام جیلانی رینہ نے مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری سے یہ بچے بچپن، ان کی صلاحیتوں اور ان کے وقار سے محروم ہو جاتے ہیں اور جوجسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا مسئلہ ہمارے سامنے ایک چیلنج بنا ہوا ہے اور حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف فعال اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم، مسئلہ کی وسعت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور یہ بنیادی طور پر ایک سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو غربت اور ناخواندگی سے جڑا ہوا ہے، اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔