تحصیل تھرو کے علاقہ بدھن میںمحکمہ سماجی بہبود کا جانکاری کیمپ

0
0

آر جے بشیر

  • مہور ؍؍ تحصیل تھرو کے علاقہ بدھن میںمحکمہ سوشل ویلفیئرنے ایک جانکاری کیمپ لگایا جس میں علاقہ کے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس موقعہ پر علاقہ کے بہت سارے لوگوں نے شرکت کی اور جانکاری حاصل کی ۔ کیمپ کی صدارت تحصیل سوشل ویلفیر آفیسر مہور ہردیو سنگھ نے کی ۔ اس موقعہ پرنائب تحصیلدار بدھن علی اکبر، سپر انٹینڈنٹ ارشد احمد بال آشرم مہور نے اس موقعہ پر مختلف کیسوں کی جانچ پڑتال کی ۔ اس موقعہ پر250سے زائد پنشنرس موجود تھے ۔ جو کیس تقریباً ڈیڑھ سال سے التواء میں تھے اُن کیسوں کو بھی اس موقعہ پر مکمل کیا گیا ۔ اس موقعہ پر آدھار کار، نام ، راشن کارڈ، بنک اکونٹ کی غلطیوں کو بھی سدھارا گیا اور لوگوں کو جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر شاہ محمد چیر مین بدھن اور نثار احمد پنچ بدھن کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔ لوگوں نے محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے اس طرح کے کیمپ منعقد کئے جانے پر کافی خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کافی عرصہ سے التواء میں پڑے ان کے مسائل کو بخوبی جانا اور جانچا ۔لوگوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ آئندہ بھی غریب عوام کا خیال رکھ کر اس طرح کے مسائل سے لوگوں کو چھٹکارا دلائیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا