تحصیل بونجواہ کے ہائر سیکنڈری سکول بنون میں 75واں یوم جمہوریہ منایاگیا

0
0

تحصیلدار بونجواہ تیجندر شرما نے قومی پرچم لہرایا
عاشق وانی
بونجواہ// تحصیل بونجواہ میں 75 واں یوم جمہوریہ 2024 بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تحصیل بونجواہ کے اسکولوں اور اداروں میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر بونجواہ کے نزدیک ہائر سیکنڈری سکول بنون کے احاطے میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں۔ تحصیلدار بونجواہ تہجیندر شرما نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی اس پرجوش تقریب میں پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بنون دیپک شرما، سینئر لیکچر شبیر احمد بٹ، نائب تحصیلدار نالی و پتنازی پرویز احمد چوکی آفیسر پینٹو رینا ، ضلع ترقیاتی کونسلر ممبر آمنہ چودھری ،26 آر آر کے آفیسر آرمی جوان دیگر بونجواہ میں کام کرنے والے محکمہ کے آفیسر ملازمین لمبرداران ، چوکیدارن اور علاقے کے معززین کے علاوہ اسکولوں کے بچوں نے بڑ چڑھ کر شرکت کی اس موقع پر طلباء کی جانب سے شاندار ثقافتی پروگرام کے ساتھ قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو بلند کیا گیا یہاں سٹیج سیکرٹری ، تحصیلدار بونجواہ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بنون ،ڈی ڈی سی بونجواہ ، چوکی آفیسر جوالاپور اور 26 آر آر کے آفیسر نے وضاحت کے ساتھ یوم جمہوریہ کے دن پر روشنی اور قومی اہمیت کے اس پرمسرت موقع پر تحصیل بونجواہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور آئینی اقدار اور اخلاقیات کو مکمل طور پر برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ اس دن کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس دن ہندوستان ایک سیکولر ملک بنا تھا ہندوستان کے آئین کی تشکیل میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور دیگر کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے، مہمان خصوصی نے ہندوستان کے آئین کے تقدس پر روشنی ڈالی جو کہ ہندوستان کے ہر شہری کے لیے کسی بھی امتیاز کے بغیر مساوات، بھائی چارے اور عالمگیر بھائی چارے کی قدروں کو تقویت دیتا ہے۔اور ہم سب کو آئین ہند کی پابندی کرنی چاہئے اور اپنے معاشرے میں امن، خوشحالی اور ترقی لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ پرنسپل نے خاص کر کے اپنے خطاب میں علاقے کے بچوں اور عوام سے اس موقع پر وضاحت کے ساتھ بتایا کہ ماحول کو پڑھا لکھا اور صاف ستھرا رکھا جائے اور سخت محنت کے ساتھ اپنے اپ کو اتنا بلند کرنے کی کوششیں کریں کہ علاقے اور دیش کا نام روشن ہو ،مزید اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور پروگرام میں حصہ لینے والوں کے ساتھ ساتھ لازوال کے ساتھ کام کرنے والے لازوال نمائندہ عاشق وانی کو بہترین انعام اور اعزاز سے نوازا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا