موقع پر ہی لوگوں کو ضروری دستاویزات اجراءکئے گئے ۔
عوام کی ملی بڑی راحت ، تحصیدار کے تئیں اظہار تشکر
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن //ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ میں تعینات تحصیلدار نے دوردراز علاقہ ٹاپ نیل میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا ۔جہاں نائب تحصیلدار کلرک اور پٹواری بھی وہاں موجود رہے اس دربار کا مقصد یہ تھا کہ ان دوردراز کے لوگوں کو کاستی گڑھ پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا تھا جس وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو اس سب سے چھٹکارا دلانے کیلئے تحصیل کا مکمل عملہ ٹاپ نیل پہنچا جہاں چار سو کے قریب پی آر سی پانچ سو کے قریب انکم سرٹیفیکیٹس و کریکٹر اسناد اجراءکئے گئے ،جس وجہ سے لوگوں کا کافی حد تک راحت ملی تحصیلدار کاستی گڑھ نے میڈیا کو بتایا کہ آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا، اور ہماری یہ کوشش ہے کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کی مشکلات سے نہ گزرنا پڑے ان سب پر مقامی لوگوں نے تحصیلدار کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے کو ملا ہے کہ پانچ روز تک کیمپ جاری رہا اور موقعہ پر ہی لوگوں کے ضروری دستاویزات اجراء کئے ان لوگوں کا مزید کہنا تھا ہم ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے کئی ماہ تک در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی تھیں لیکن اس کیمپ کے اہتمام سے ہمارا ایک ماہ کا کام چند گھنٹوں میں ہو گیا ۔لوگوں نے امید ظاہرہ کی کہ آنے والے وقت میں بھی اسطرح کے کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔