تحصیلدار چرار شریف کا بازاروں میں اچانک معائنہ

0
0

کہاریٹ لسٹ کے حساب سے ہی صارفین میں اشیاء فروخت کریں
شاہین امین
بڈگام//چرار شریف کے نو منتخب تحصیلدار فدا محمد بٹ نے بدھ کے روز تحصیل کے بازاروں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ریٹ لسٹ کے حساب سے ہی اشیاء فروخت کریں۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق چرار شریف کے نو منتخب تحصیلدار فدا محمد بٹ نے نائب تحصیلدار غلام حسن گنائی، میونسپل کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ چرار شریف کے بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔
وہیںمعائنے کے دوران تحصیلدار نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ ریٹ لسٹ کے حساب سے ہی صارفین میں اشیاء فروخت کریں جبکہ پالتھین لفافوں کے استعمال سے بھی گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ تحصیلدار نے اس موقع پر کہاکہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا