تحصیلدار چرار شریف نے بازاروں کا اچانک معائنہ کیا

0
0

کہادکاندار سرکاری نرخ ناموں کے تحت ہی اشیاء فروخت کریں
شاہین امین
بڈگام// چرار شریف میں محکمہ مال کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس دوران دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہی ضروری اشیا صارفین میں فروخت کریں۔نمائندے شاہین امین کے مطابق ڈپٹی کمشنر بڈگام کی ہدایت پر تحصیلدار چرار شریف فدا محمد بٹ اور نائب تحصیلدار چرارشریف محمد شفیع کوہلی کی سربراہی میں محکمہ مال کی ایک ٹیم نے بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران دکانداروں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہی ضروری اشیا فروخت کریں۔ بصورت دیگر قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ چرار شریف میں قصابوں مرغ فروشوں سبزی فروشوں اور میوہ فروشوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ خاطی دکانداروں کو متنبہ کرنے سے ان کے حوصلے بلند ہونگے۔ ناجائز منافہ خوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا