تحصیلدار قاضی آباد نے کیمونٹی ہیلتھ سنٹر کرالہ گنڈ میں پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام کا کیاافتتاح

0
0

جاویدمیر
کپواڑہ؍؍ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈ قاضی آباد میں 3مارچ کو صفر سے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراکیں پلائی گئیں ہیں۔اس پروگرام کو تحصیلدار قاضی آباد نے محکمہ صحت کی ٹیم کے موجودگی میں ایک نوزائد بچہ کو پولیو کی خوراک پلانے سے شروع کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار قاضی آباد، مسٹر غلام رسول بٹ نے اتوار کے روز کرالہ گنڈ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں انتہائی پلس پولیو امیونائزیشن (آئی پی پی آئی) پروگرام 2024 کا افتتاح کیا۔
اس موقعہ پر تحصیلدار کرالہ گنڈنے زونل میڈیکل آفیسر کرالہ گنڈ ڈاکٹر شوکت بٹ اور بی ایچ ڈبلیو کرالہ گنڈ محمد اقبال، وسیم ریشی اور دیگر عملہ کی موجودگی میں نوزائیدہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیاہے۔ تحصیلدار قاضی آباد نے محکمہ صحت کے افسران کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور پلس پولیو پروگرام 2024 کے تحت کوئی بھی بچہ بے پردہ نہ رہنے کے لئیگھر گھر سروے کرنے کو کہا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سال 2024 کے انسداد پولیو ویکسینیشن پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے اور اس پروگرام کا مقصد 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو مائیلائٹس کی بیماری سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر زیڈ ایم او کرالہ گنڈ ڈاکٹر شوکت نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کو ہسپتال کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دوران انہوں نے ہسپتال کے کام کاج کے بارے میں کچھ مسائل اور مطالبات بھی اٹھائے۔ مسٹر جی آر بٹ نے صحت کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کو مقررہ وقت میں اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا