تحصیلداردفتربانہال میں سی بی آئی کاچھاپہ

0
0

دفترمیں تعینات قانون گو18ہزارروپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ملزم دفتر قانونگو، دفترتحصیلدار بانہال، ضلع رامبن، کو شکایت کنندہ سے 18,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی بی آئی کے ذریعہ ملزم محمد اسحاق بھٹ، دفتر قانونگو، او/او تحصیلدار بانہال، ضلع رامبن کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے زمین کی تصفیہ کی درخواست پر کارروائی کے لیے 20,000روپے کی رشوت طلب کی تھی۔
بات چیت کے بعد، ملزم شکایت کنندہ سے 18000روپے کی رشوت لینے پر راضی ہوگیا۔سی بی آئی نے 27مئی2024کو ایک جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 18000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ملزمان کے رہائشی اور سرکاری احاطے میں تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 3,71,500(تقریباً) نقدی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا