شبِ برات کانفرنس یکم مئی کو تالاب والی مسجد میں ہوگی منعقد
عمرارشدملک
راجوریشب برات کانفرنس کے سلسلہ میں تحریکِ غلامانِ مصطفی ﷺراجوری نے پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں علمائے کرام ، معززین اور دیگر مسلم تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ میٹنگ کی صدارت خطیب مرکزی جامع مسجد راجوری غلام رسول نے کی جبکہ تحریکِ غلامانِ مصطفی ﷺراجوری کے صدر افتخار ڈار اور دیگر کمیٹی کے کارکنان بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر شبِ برات کا نفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی تاکہ شب ِ برات کانفرنس میں کسی بھی شخص کو کوئی تکلیف نہ ہو جس کے چلتے تمام سہولیات کو دستیاب رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں شبِ کانفرنس کو حتمی شکل دی گئی اور اس موقع پر خطیب جامع مسجد راجوری غلام رسول نے عوام خاص طور پر تمام عاشقِ رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ جوک تر جوک ایکم مئی شام سات بجے تالاب والی مسجد راجوری میں تشریف لائے اور محفلِ شبِ برات کی رونق بڑھائے ۔ اس موقع پر علمائے کرام کا خطاب سنے اور سیرت رسول اللہ کے ذکر سے اپنے دلوں کو روشن کرئے ۔ تحریکِ غلامانِ مصطفی ﷺراجوری کے کارکنان نے بھی راجوری اور پونچھ کے عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ ایکم مئی کو شبِ برات کانفرنس میں حصہ لیں اور علمائے کرام کا خطاب بھی سنے ۔