یواین آئی
نئی دہلی؍؍کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے 2023 میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی 15.03 کروڑ روپے کی مصنوعات کی ریکارڈ فروخت کی ہے۔کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے جمعرات کو یہاں کہا کہ تجارتی میلے میں کھادی انڈیا پویلین میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ووکل فار لوکل‘ مہم کا دہلی کے لوگوں پر بڑا اثر پڑا۔ دہلی والوں نے 15.03 کروڑ روپے کی کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن کی مصنوعات خریدیں۔ سال 2022 میں منعقدہ تجارتی میلے میں کھادی اور کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کی مصنوعات کی فروخت 12.06 کروڑ روپے تھی جو اس سال 25 فیصد بڑھ کر 15.03 کروڑ روپے ہو گئی۔ کھادی پویلین کو انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے ذریعہ خصوصی تعریفی تمغہ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔