مغل کنگز نے مردان شاہ وارئیرزکوشکست دیکرخطاب اپنے نام کیا
داؤد خان
مینڈھر؍؍مینڈھر کہ علاقہ اڑی راحت میموریل کنونیٹ اکیڈمی آڑی مینڈھر نے نہایت ہی شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد تتہ پانی اڑی کے میدان پر کیا جوکہ 14دسمبر سے شروع ہوکر 19دسمبر تک چلا۔وہیںفائنل میچ مردان شاہ وارئیرز اور مغل کنگز کے مابین کھیلا گیا۔ مورخہ 14دسمبر کو پر ہجوم تماشہ بین اور کرکٹ شائقین کی موجودگی میں میڈم طاہرہ جبین آنریبل بلاک ڈیویلپمنٹ چیئر پرسن مینڈھر نے افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ دوران ٹورنا منٹ پو لیس چوکی اڑی سے معقول انتظام ،امن وامان بحال رکھنے کیلئے بہت تعاون پیش کیا گیا۔ دوران میچ ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان بھی بحثیت مہمان خصوصی تشریف لائے اور میچ کی رونق کو دوبلا کیا۔مذکورہ میدان پر فائنل میچ، مردان شاہ وارئیرز اور مغل کنگز کے ما بین کھیلا گیا۔ 12 وور کے اس میچ میں مغل کینگز کی ٹیم کے کپتان رمیز راجہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مغل کنگز کی جانب سے کامران خان اور شکیل خان بلو نے اپنی تابڑ توڑ بلے بازی کی بدولتمردان شاہ کے گیند بازوں کی لے ہی بگاڑ کر رکھ دی اور بغیر کسی بھی مخالف ٹیم کے گیندباز کو خاطر میں لائی اپنی ٹیم کو شاندار اسکور تک پہنچا دیا۔ شکیل خان نے 57 اور کامران خان نے 37 اسکور کیے۔ اس طرح مقررہ 12 اور میں مغل کنگز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 106 رن کا پہاڑ جیسا ہدف مردان شاہ وارئیرز کے سامنے رکھا۔ مردان شاہ وارئیرز کی ٹیم جب اس مشکل ہدف کے تعاقب میں میدان پر اتری تو سہیل کاشد،کامران خان اور فضل خان کی آگ اگلتی گیندوں کا سامنا نہ کر سکی اور تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ مردان شاہ وارئیرز کی پوری ٹیم محض 7 اور ہی اپنی پاری کے کھیل سکی اور 40 کے اسکور پر آل آئوٹ ہو گئی۔یوں مغل کنگز نے راحت میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کی ٹرافی جیت کر چمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔