تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری

0
0

یو این آئی
سری نگر؍؍ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔بتادیں کہ بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے یہ تاریخی روڈ، جو وادی کو جموں کے ساتھ جوڑنے کا دوسرا زمینی ذریعہ ہے، کچھ عرصے سے بند ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کام پر لگی ہوئی ہے جو برف ہٹانے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ موسم خراب رہنے کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موسم ٹھیک رہے گا تو اس کو کم سے کم وقت میں ٹریفک کے لئے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی مسلسل بند ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا