اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفئر سوسائٹی اور ادارہ ادب اسلامی شاخ احمدنگر کے زیر اہتمام سرزمینِ سہارنپور کی معروف علمی و ادبی شخصیت مولانا اشرف ہلال قاسمی صاحب نائب صدر قمر ادبی سوسائٹی مظفر نگر کی ادبی و مذہبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک شاندار تقریب 23, مارچ, 2024ء رات 10:30 بجے احمدنگر, مہاراشٹر میں عمل میں آئی۔ جس کا آغاز حافظ نصیب صاحب نے تلاوت سے کیا۔ منور حسین احمدنگری نے نعتیہ اشعار پیش کئے اور اشرف ہلال قاسمی صاحب کی ادبی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ مولانا اشرف ہلال قاسمی نے معیاری کلام پیش کرکے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ بلال احمدنگری اور منور حسین احمدنگری نے بھی اپنا کلام سنایا۔ امان بھائی, حافظ نصیب, قمرالدین بھائی, تنویر بھائی, ضمیر بھائی اور دیگر رفقاء نے مولانا اشرف ہلال قاسمی کا اعزاز و اسقبال کیا۔ منور حسین احمدنگری نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور قمرالدین بھائی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔