میونسپلٹی، وقف بورڈ، فائیر اینڈایمرجنسی اورمقامی رضاکاروں نے تلاب کلان کو صاف کیا
غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ چرار شریف میں واقع درگاہ حضرت عملداری ملک کشمیر سے منسلک تاریخی نوعیت کے ایک تلاب سے گذشتہ رات ایک مقامی معمر شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد اگرچہ ایک طرف مقامی باشندگان کی طرف سے متعلقہ سرکاری محکموں کو یہ کہکر مرود۔ الزام ٹھہرایا جانے لگا۔ کہ بقول انکے مذکورہ تلاب، بغیر فینسینگ ھونے کے سبب اب یہ ھمیشہ باعث مشکلات بنتا جارھا ھے۔ وھیں دوسری جانب مخصوص تلاب میں موجود تمام پانی باھر نکال کر اسے مکمل طور دوبارہ پاک وصاف کرنے کے لئے سوموار کی صبح سے ایڈمنسٹریٹروقف بورڈ، فائیر اینڈ ایمرجنسی، محکمہ اربن لوکل باڈیز، اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل قریب 31 افرادی مشترکہ ٹیم نے دن بھرکڑی محنت کے ساتھ پورے تلاب کے در و دیوار اور فرش کوپاک وصاف کرنے کا کام انجام دیا۔ادھر شیخ العالم ریسرچ کمیٹی اور شیخ العالم فلاح و بہبود کمیٹی کے ذمہ داروں نے ڈریکٹر اربن لوکل باڈیز اور محکمہ اریگیشن وفلڈکنٹرول ڈیوجن بڈگام پر انگلی اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں اداروں نے اگرچہ 101۔فٹ مربع تاریخی تلاب کو دوسال کے وقفے تک لاکھوں روپے مالیت سے خوب سجایا۔