بے گھر ہوئے 7کنبوں کے لئے گھروں کی تعمیر شروع

0
0

عمرارشدملک
راجوری راجوری میں ناجائزتجاوزات مخالف مہم میں بے گھر ہوئے 7کنبوں کی بازآبادکاری کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بیلاکالونی سے ناجائزتجاوزات مخالف مہم کے دوران 7کنبے بے گھر ہوگئے تھے جنہیں ضلع انتظامیہ نے اپنی نگرانی سرکاری کواٹروں میں رکھا اور اب ضلع انتظامیہ نے بے گھر کنبوں کے بازآبادکاری کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے مستقل رہائش گاہ تعمیر کرنے کاکام شروع کیا ۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے بے گھر ہوئے کنبوں کے مستقل رہائش گاہ کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا اور فی کنبہ کو 1.25لاکھ روپے کی امداد فراہم کی تاکہ رہائش گاہ کی تعمیر کا کام شروع کرسکےں اور پچاس فیصد کام مکمل ہونے پر 1.50لاکھ دئے جائےںگے تاکہ جلداز جلد تعمیری کام مکمل ہوسکے ان ڈھانچوں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی میٹریل بھی فراہم کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی نہ ہوسکے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہد اقبال کے اس قدم کی سراہنا ضلع بھر کی عوام نے کی اور راجوری ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد اقبال کو ان کے اس کام کی مبارکباد پیش کی ۔اس کے ساتھ ساتھ راجوری یوتھ نے بھی اس قدم کو تاریخ ساز قرار دیا جو نہ ماضی میں کسی نے کیا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی کرسکے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا